Al-Tarbia Academy - Arabic for all

Follow Us :
Login/Register

Shopping Cart (0)

Total
Rs. 0.00
Continue Shopping To Cart

یہ دستاویز  (رازداری کی پالیسی) ہماری ویب سائٹ التربیہ اکیڈمی  کے بارے میں ہے۔

التربیہ اکیڈمی میں آپ سے جمع کی جانے  والی معلومات:

    التربیہ اکیڈمی ویب سائیٹ میں داخلہ فارم پر کرتے وقت ہم صارفین سے صرف ان کا نام ، موبائل نمبر اور ملک کا نام کورس میں داخلے کے لیے طلب کرتے ہیں ۔  آپ سے لی جانے والے  یہ معلومات صرف اور صرف  کورس کے اغراض و مقاصد کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔ جیسے: آپ کا رول نمبر ایشو کرنا، جو کہ آپ کا موبائیل نمبر ہی ہوگا۔ آپ کے موبائیل نمبر کے ذریعے آپ کو واٹس ایپ گروپ میں شامل کرنا، اور کورس مکمل کرنے کے بعد آپ کا سرٹیفکیٹ تیار کرنا  اور  ارسال کرنا۔  ہم آپ کی ارسال کردہ معلومات کو  کسی بھی تیسری  جانب، فرد، ادارے یا  ویب سائٹ کو  کسی بھی معقول یا غیر معقول مقصد کے لیے فراہم نہیں کرتے ۔ التربیہ اکیڈمی  کی معلوماتی  فہرست کو صرف اپنے ادارے   کے اغراض ومقاصد کے لیے استعمال کرتاہے۔ جن کا ذکر اوپر کیا جاچکا ہے۔ التربیہ اکیڈمی  پر کیے جانے والے کمنٹس کے ساتھ فارم میں موجود دیگر تفصیلات خودبخود جمع ہوتی ہیں۔ ہم ان معلومات کو بھی استعمال نہیں کرتے۔

آپـ کی ذاتی تصویر سے متعلق وضاحتـ:

التربیہ اکیڈمی پر کمنٹس کے ساتھ آپ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لگی تصویر Gravatar سسٹم آپ کے نام کے ساتھ محفوظ کرلیتا ہے تاکہ ویب سائیٹ  دیگر صارفین ناظرین آپ کے کمنٹس کے ساتھ اسے دیکھ سکیں۔

اپ لوڈ سے متعلق وضاحتـ:

التربیہ اکیڈمی آپ سے آپ کی ذاتی تصویر یا کوئی رسمی دستاویز کے اپ لوڈ  کا مطالبہ کبھی بھی نہیں کرے گا۔

کوکیز سے متعلق وضاحتـ:

   اگر آپ کسی صفحے پر تبصرہ کرتے ہوئے فارم کی معلومات لکھ دیتے ہیں تو دوبارہ تبصرہ لکھتے ہوئے وہ تفصیلات خود بخود فارم میں نظر آجاتی ہیں۔ یہ کوکیز ہیں جنہیں اس مقصد کے لیے رکھا جاتا ہے کہ آپ کو تفصیلات بار بار لکھنی نہ پڑیں۔ یہ کوکیز آپ کے اپنے سسٹم پر براؤزر میں جمع ہوتی ہیں، کوکیز کی زیادہ سے زیادہ مدت ایک سال ہے اس کے بعد یہ خود بخود ریموو ہوجاتی ہیں۔ یہ کوکیز بھی آپ کے براؤزر کے ساتھ مشروط ہیں۔ اگرآپ کوکیز بلاک کرچکے ہیں تو ویب سائٹ آپ کے اکاؤنٹ کے ساتھ  کوکیز کو محفوظ نہیں کرتی۔ اگر آپ ویب سائٹ پر اکاؤنٹ بناتے ہیں تو لاگ ان فارم میں نظر آنے والا صارف کا نام اور پاسورڈ آپ کے براؤزر میں موجود ڈیٹا ہے جس کا ہمارے پاس کوئی ریکارڈ نہیں ہوتا۔ التربیہ اکیڈمی یہ معلومات اکٹھی نہیں کرتا۔ نیز ہم گوگل کے اشتہارات کو بیرونی مالی وسائل کے طور پر استعمال کرتے ہیں، لہذا ، گوگل ہماری سائٹ پر اشتہارات ڈسپلے کرنے کیلئے کوکیز استعمال کرتا ہے۔ اس طرح ، گوگل ہماری سائٹ پر آنے والے صارفین کی دلچسپی کے مطابق اشتہارات ڈسپلے کرنے کے لئے کوکیز کا استعمال کر سکے گا.

دیگر ویب سائٹ سے حاصل شدہ مواد:

 التربیہ اکیڈمی کی یہ کوشش رہتی ہے کہ کسی بھی ویب سائٹ سے کوئی بھی مواد نقل نہ کیا جائے۔ ہم اداروں سے متعلق مواد اگر کسی ویب سائٹ سے اکٹھا کرتے ہیں تو کاپی پیسٹ نہیں کرتے بلکہ معلومات کو اپنے طے شدہ معیار کے مطابق ڈھال کراستعمال کرتے ہیں۔ آپ کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ کسی بھی ویب سائٹ سے لیا جانے والے مواد اچھی طرح چھان پھٹک کر لیاجاتا ہے تاکہ اس میں کوئی پوشیدہ جرثومہ نہ ہو جو آپ کو بتائے بغیر آپ کی معلومات سے چھیڑ چھاڑ کرسکے۔  اس ویب سائٹ پر ہم دوسری ویب سائٹ کا مواد کوڈ کے ذریعے منتقل نہیں کرتے کہ جو اپنی اصلی ویب سائٹ پر پڑا ہو اور دکھائی یہاں دے۔ اس طرح دیگر ویب سائٹ کا مواد یہاں لاوارث شکل میں نہیں ہوتا۔ ہاں داخلہ فارم کے لیے ہم گوگل فارم کا استعمال کرتے ہیں، گوگل فارم کو ہم نے اپنی ویب سائیٹ پر کوڈ کے ذریعے منتقل کیا ہے۔ اور یہ فارم التربیہ  اکیڈمی کا ہی ڈیزائن کردہ ہے، التربیہ اکیڈمی کے علاوہ اس تک کسی کی رسائی ممکن نہیں ہے۔ البتہ دوسری ویب سائٹ کا یا اس پر موجود کسی ایک صفحے کا لنک یہاں دے دیا جاتا ہے۔ یہ لنک کلک کرنے پر آپ پوری طرح دوسری ویب سائٹ پر منتقل ہوجاتے ہیں۔ دوسری ویب سائٹ پر منتقل ہو جانے کے بعد آپ اپنے حالات کے خود ذمہ دار ہوتے ہیں۔ دوسری ویب سائٹ اگر آپ کی معلومات چرا یا استعمال کرلیتی ہے تو التربیہ اکیڈمی اس کی ذمہ دار نہ ہوگی۔

تجزیاتی سرگرمیاں:

 التربیہ اکیڈمی صارفین کا پوسٹ کیا گیا مواد ، تبصرے یا حاصل کردہ معلومات کسی بھی قسم کے تجزیے کے لیے استعمال نہیں کرتے۔ نہ ہی یہ معلومات تجزیے کے لیے کسی بھی دوسرے فرد یا ادارے کو فراہم کی جاتی ہیں۔ البتہ یہ معلومات، تبصرے وغیرہ ضرورت پڑنے پرویب سائٹ کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے  اور ترقی کے لیے  استعمال کی جاسکتی ہیں۔

التربیہ اکیڈمی آپ کی  معلومات کا تبادلہ کس کے ساتھ کرتا ہے؟

ہم کسی بھی فرد یا ادارے کے ساتھ معلومات کا تبادلہ نہیں کرتے۔ ہم ایسی معلومات حاصل نہیں کرتے جنہیں کسی اور مقصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہو۔ شماریاتی جائزے یعنی سروے وغیرہ کے لیے اگر کسی فرد یا ادارے کے ساتھ معاہدہ طے پاتا ہےتو التربیہ اکیڈمی اپنے صارفین سے اجازت لے کر ان کی معلومات کو دوبارہ حاصل کرنے کی درخواست کرے گی اور دوبارہ تصدیق شدہ معلومات تیسرے فردِ حقیقی یا قانونی کو فراہم کرنے کی مجاز ہوگی۔ اس معاملے میں صارفین کے حقوق کا مکمل خیال رکھا جائے گا اور صارفین کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

آپ کی معلومات آپ کی اختیار میں:

  کورس میں داخلے کے وقت  آپ کی فراہم کردہ معلومات میں آپ کے موبائیل نمبر کے علاوہ دیگر معلومات   داخلہ لسٹ میں نشر کی جائیگی، جودوسرے صارفین کو نظر آئیں گی۔ رجسٹریشن کے وقت دی گئی معلومات آپ کسی بھی وقت تبدیل یا حذف کرنے کا مطالبہ کرسکتے ہیں۔ اور حذف کرنے پر کم از کم 24 گھنٹے کا وقت لگ سکتا ہے۔

آپ کے تبصروں سے متعلق وضاحتـ:

  آپ التربیہ اکیڈمی پر کسی بھی وقت تبصرہ کر سکتے ہیں، اور  اپنے تبصروں کو حذف بھی  کرسکتے ہیں۔ التربیہ اکیڈمی کسی بھی تبصرے کو حذف کرنے کی مجاز ہیں۔ ہم ویب سائٹ پر کیے گئے کسی بھی تبصرے کو تبدیل نہیں کرتے۔ علاوہ اس کے کہ تبصرہ عربی زبان میں ہو اور اس میں املائی یا نحوی قواعد کی غلطیاں ہوں، اس کو درست کرنے کے بعد ویب سائیٹ پر نشر کرتے ہیں۔ نیز یہ کہ آپ کےتمام  تبصروں کو  جانچ  پڑتال کے بعد ویب سائیٹ پر نشر کیا جاتا ہے۔

میلنگ لسٹ:

 التربیہ اکیڈمی کی میلنگ لسٹ میں اپنے آپ کو اندراج کرانے سے ، آپ کی فراہم کردہ معلومات مکمل طور پر خفیہ رہے گی اور دوسری فریقوں کو اسے جاری نہیں کیا جائے گا۔

عمر کی حد:

    التربیہ اکیڈمی کی خدمات 16 سال سے کم عمر افراد کو ہدایت نہیں کی جاتی ہیں۔ ہم 16 سال سے کم عمر بچوں سے جان بوجھ کر ذاتی معلومات اکٹھا نہیں کرتے ۔ اگر ہمیں یہ معلوم ہو جاتا ہے کہ 16 سال سے کم عمر کے بچے نے ہمیں ذاتی معلومات فراہم کی ہیں تو ہم ایسی معلومات کو حذف کرنے کے لئے اقدامات کرتے ہیں۔ اگر آپ کو یہ پتہ چل جاتا ہے کہ کسی بچے نے ہمیں ذاتی معلومات فراہم کی ہیں تو ، براہ کرم التربیہ اکیڈمی میں (رابطہ) بٹن  یا یہاں کلک کرنے کے ذریعے مطلع کریں۔